تحریک انصاف پاک چین تعلقات متاثر کرانا چاہتی ہے، اللہ رکھا چودھری
لاہور (پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاک چین تعلقات متاثر کرانا چاہتی ہے۔چین کے صدر کے دورہ کے دوران چائنا پاک اکنامک کوریڈورسپورٹ پراجیکٹ کی منظوری سی ڈبلیوپی نے دی تھی چینی صدر کی آمدپرپاکستان کئی نئے ٹھیکے حاصل کرسکتا تھااس دورہ کے دوران توانائی ، انفراسٹرکچر، مصنوعات سازی، ریلویز، مواصلات ، اطلاعات، میڈیا اورکلچرجیسے شعبوں میں بہت سے نئی معاہدوں اورایم اویوز پردستخط ہونا تھے تاہم حالیہ برسوں میں پاکستان نے جاری عمل کے طورپرچین کو بڑی غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دی اوربہت سے منصوبے زیرتعمیرہیں ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چینی حکومت اورنجی کمپنیوں نے پاکستان میں بالخصوص توانائی ، شاہراتی انفراسٹرکچراورریلویزسمیت مختلف شعبوں میں پہلے ہی سرمایہ کاری کی ہے۔موجودہ حکومت برسراقتدارآنے کے بعدسے چینی حکومت کے ساتھ جامع مذاکرات کررہی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کومستحکم بنایا جاسکے۔اس سلسلے میں وزیراعظم اورمختلف وزراء نے پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی تعاون کے امکانات کے جائزہ کے لئے چین کے دورے کئے ہیں ۔چینی حکومت نے پاکستان میں چینی کمپنیوں کوسہولت دینے کا عزم کررکھا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔اکنامک کوریڈورپراجیکٹ کواس وقت بڑی تقویت ملی جب گوادرکا کنٹرول فروری 2013ء میں چین کی سرکاری کمپنی چائنا اوورسیزپورٹس ہولڈنگ کودیاگیا جس کی تعمیرچینی کارکنوں نے کی اوراس کا افتتاح 2007میں ہوا ۔