پیپلزپارٹی کے قائدین کیخلاف بیان بازی بند نہ کی گئی تو کارکنان عمران خان کا گھیراؤ کرینگے، نرگس فیض

پیپلزپارٹی کے قائدین کیخلاف بیان بازی بند نہ کی گئی تو کارکنان عمران خان کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق پارلیمانی سیکرٹری اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے آمرکا ساتھ دینے کا اعتراف کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ آمروں کے کندھوں پر سوار ہو کر سیاست میں آئے ہیں، عمران خان نہ جانے کیوں ہر سیاستدان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں وہ کیسے سیاستدان ہیں جو سیاستدانوں کی کردار کشی کررہے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف بیان بازی بند نہ کی تو ہمارے کارکنان عمران خان کا گھیراؤ کریں گے،پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،اس جماعت نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں،عمران خان تو آمریت کی چھتری پناہ لئے رہے اور وہ اب اس کا اقر ار بھی کرچکے ہیں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمروں سے ٹکر لی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا،

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن سیلاب زدگان کی امداد کے نا م پر اپنی مہم چلاہی ہے ،شہبازشریف بتائیں کہ انہوں نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ابھی تک کیا اقدامات کئے ہیں،پورے پاکستان کے عوام پنجاب میں سیلاب متاثرین کو امداد نہ ملنے پر پریشان ہے وہ ان سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کررہے ہیں