ملتان چونگی پر تجاوزات ہٹانے کے بعد بااثر مافیا نے دوبارہ تجاوزات قائم کرلیں

ملتان چونگی پر تجاوزات ہٹانے کے بعد بااثر مافیا نے دوبارہ تجاوزات قائم کرلیں

لاہور(انویسٹی گیشن سیل)سمن آباد ٹاﺅن کی انتظامیہ کی جانب سے ملتان چونگی سے تجاوزات ہٹانے کے بعد بااثر مافیا نے دوبارہ تجاوزات قائم کرلیںجبکہ پبلک پارک میں کرسیاں اورمیزیں لگانے کی اجازت دینے والے پی ایچ اے کے اہلکار مافیا کے سفارشی بن گئے ، قبضہ میں لی گئے سامان کی واپسی کے لیے ٹاﺅن انتظامیہ پر دباﺅ ڈالنا شروع کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق سمن آباد ٹاﺅن کے علاقے ملتان چونگی وحدت روڈ کی فٹ پاتھ اور سروس روڈ پر انڈے ٹکیاں ، چائے ، سوڈاواٹر بوتلیں وغیرہ بیچنے والے چند بااثر افراد نے عرصہ دراز سے تجاوزات قائم کررکھی ہیں جبکہ سڑک پر واقع پی ایچ اے کے پبلک پارک میں گاہکوں کے لیے کرسیاں او رمیزیں لگا کر فوڈ سڑیٹ بنا رکھی ہے جبکہ پی ایچ اے کے بعض ملازمین اس کے کام کے عوض اس سے منتھلی طے کررکھی ہے ، تجاوزات کی شکایت پر ٹی او آر سمن آباد ٹاﺅن کے حکم پر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے پپو ٹکیاں والے سمیت وہاں موجود سٹالز وغیر اٹھا کر ٹاﺅن لے آئے اور تجاوزات مافیا کو وارننگ بھی دی مگر بااثر مافیا نے کارروائی کے چند ہی گھنٹے بعد پپو اور اس کے ساتھی نئے سٹالز اور کاﺅنٹرز وغیرہ لے آئے اور دوبارہ تجاوزات قائم کرکے ٹی او آر سمن آباد ٹاﺅن کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کی گئی کارروائی پر پانی پھیردیا بااثر مافیا کا کہنا ہے کہ ملتان چونگی کی فٹ پاتھ اور سروس روڈ سے کوئی نہیں ہٹا سکتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4