وطن عزیز کسی نئی صورتحال اور آزمائش کا متحمل نہیں ہو سکتا ، زوار بہادر

وطن عزیز کسی نئی صورتحال اور آزمائش کا متحمل نہیں ہو سکتا ، زوار بہادر

لاہور(پ ر )ورلڈ اسلامک مشن کے مرکزی رہنما اورجمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدرعلامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ وطن عزیز موجودہ حالات میں کسی نئی صورتحال اور آزمائش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ آج پوری قوم کورنگ برنگے انقلابات کا سامنا ہے اصل انقلاب صرف اور صرف نفاذ نظام مصطفے ٰﷺ سے ممکن ہے جس کے لئے یہ خطہ پاک حاصل کیا گیا تھاانہوں نے کہا کہ حکمران اور مخالفین سیلاب سے متاثرین بے گھر اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے اپنی انا اور ضد کی جنگ لڑ رہے ہیں وطن عزیز کو اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے لاکھوں افراد بے گھر اور کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔اربوں روپے کا جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے لوگوں کے جان و مال کا کوئی پرسان حال نہیںلوگ بے سہارا ہو کر یاتو سیلاب میں بہہ گئے ہیں اورباقی ماندہ پانی میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قاری زواربہادر نے مزید کہا کہ نام نہاد انقلابی لیڈروں نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دارالحکومت کو اکھاڑہ بنایا ہوا ہے اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیںتو دوسری جانب حکمران مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششوں سے گریزاں ہیں۔ایسے میں ملکی معیشت تباہی کی طرف گامزن ہے۔اقوام عالم میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور ایٹمی پاکستان کے غیر مستحکم ہونے کے تبصرے ہو رہے ہیں ۔

۔قاری زوار بہادر نے مزید کہا کہ اس وقت اس سیلاب سے متاثرہ مصیبت زدہ بہن بھائی کی امداد ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے پاکستانی حکمران اور مخالف جماعتیں سنجیدگی سے افراد کی مدد کرنے کو تیار نہیں۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4