مطالبات نہ مانے گئے توآئندہ مظاہروں میں رکشوں کو آگ لگادینگے، مجید غوری

مطالبات نہ مانے گئے توآئندہ مظاہروں میں رکشوں کو آگ لگادینگے، مجید غوری

  

لاہور(وقائع نگار) عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں آئندہ ہونے والے مظاہروں میں رکشوں کو آگ لگانے کا اعلان کردیا یہ اعلان انہوں نے سکیم موڑ سے مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاﺅن تک نکالی جانے والی ریلی میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم کئی روز سے سڑکوںپر احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی غریب کی آواز سننے کو تیا ر نہیں اس لئے ہم نے رکشوں کو آگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو مستر د کر تے ہوئے شد ید نعر ہ بازی کی مظاہرین نے کھانے کے برتن بھی اٹھا رکھے تھے کچھ کارکن زمین پر لیٹ کر بھی مہنگائی کے خلاف نعرے لگاتے رہے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجید غوری نے کہا ایل پی جی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔تمام اشیاءضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں غریب کو دو وقت کی روٹی نصیب نہیں،بے روزگاری ،بد امنی،مہنگائی کی وجہ سے متوسط طبقہ کرب کی کیفیت سے دوچار ہے۔تمام مزدوروں کی یونینز، ویگنوںکی یونینز،موٹر سائیکل رکشہ کی یونینوں، بسوں اور ٹرکوںکی یونینزکو متحد کر نے کے لیے اقدامات اٹھا ئیں جائیں گے۔

 اور اگر ایل پی جی کی قیمت واپس نہ لائی گئی تو مجبورا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ڈرائیورز اپنے رکشو ں کو آگ لگائیں گے ۔

 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -