سیلا ب سے جہاں مالی نقصان ہوا وہیںکسان برباد اور چھوٹے کاروباری فنا ہوئے ،بابر بٹ
لاہور(وقائع نگار) صدر پاکستان سمال ٹر یڈرز ایسو سی ایشن بابر بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلا ب کی تبا ہ کاریوں سے جہاں مالی نقصان ہوا ہے وہیںکسان برباد اور چھوٹے کاروباری فنا ہوئے ہیں ہر سال سیلا ب آنے کے باو جو د حکو مت نے اس سے نمٹنے کے لیے کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا ہے کسی حکمران نے ڈیم بنا کر اس سیلابی پانی کو اکٹھا کرنے اور تباہی مچانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی بھارت کے پاس 220دن کا پانی جمع کرنے کی صلاحےت ہے جبکہ ہمارے پاس صرف30دن کی ان سیلابوں میں آج تک جو مالی بربادی ہوئی ہے اس سے بچا جاتا تو آج پاکستان خوشحال ہوتا بابر بٹ نے کہا حکومت ایسی پالیسی بنائے کہ آئی پی پیز صرف آئل سے ہی بجلی پیدا نہ کریں بلکہ انہیں نجی شعبے میں ڈیم بنانے کی اجازت بھی ہو۔