عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی وعہدیداران کا اجلاس

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی وعہدیداران کا اجلاس

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی وعہدیداران کا اجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاو¿ ن لاہور میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اخترنے کی،اجلاس میںمولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری علیم الدین شاکر،پیر میاں رضوان نفیس،قاری ظہورالحق،مولانا عبداشکوریوسف،مولانا عمر حےات،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم،مولانا خالدمحمود، محمد حامد بلوچ، عبدالولی، حکیم راشدعمران ودیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ محبت رسول ﷺ ہی متاع حےات اور آخرت میں ذریعہ نجات ہے۔ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی بھی مسلمان نہیں ہوسکتا قادےانی صرف اسلام کے دشمن نہیں بلکہ ملک وملت کے بھی دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور دینی مدارس لازم و ملزوم ہیںاجلاس میں 33ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس چناب نگر ضلع چنیوٹ کی تیاری کے سلسلے میںمتعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور100 سے زائد دروس ختم نبوت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔دروس کے تعین کے لیے مولاناعمر حیات، مولانا عبدالنعیم پرمشتمل دو رکنی کمیٹی بنائی گئی اجلاس میں سبزہ زار، شاہدرہ، انارکلی، کریم پارک،چونگی امر سدہومیں ختم نبوت کانفرنسیں اور شادی پورہ داروغہ والہ،مرکز ختم نبوت مسلم ٹاو¿ ن میں تین روزہ ختم نبوت کورسسز منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -