چیمر آف کامرس کے الیکشن کارپوریٹ کلاس کی 7نشستوں کیلئے میدا ن آج لگے گا

چیمر آف کامرس کے الیکشن کارپوریٹ کلاس کی 7نشستوں کیلئے میدا ن آج لگے گا ...

  

                       لاہور(صبغت اللہ چودھری) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈسٹری میں کارپوریٹ کلاس کی7 نشستوں کیلئے میدان آج لگے گا۔لاہور چیمبر میں آج صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی ، انتخابات کے سلسلے میں لاہور بھر کی کاروباری برادری میں بھرپور جوش و خوش پایا جاتا ہے جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران اور ان کی قیادت نے بھی نہایت منظم انداز میں انتخابی مہم چلائی ہے، ایوان تجارت روڈ، گورنر ہاﺅس چوک، شاد مان، سمیت لاہور کی اہم شاہرات کو بینروں سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ جبکہ بڑی مارکیٹوں اور اہم تجارتی و کاروباری مراکز میں بھی ہر جگہ لاہور چیمبر کے الیکشن زیر بحث ہیں۔کارپوریٹ کلاس کے لیے 16امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے جن میں سے 2نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ حتمی لسٹ کے مطابق کارپوریٹ کلاس کی سات سیٹوں پر میاں نعمان کبیر، عبدالباسط نادر کمال عثمان، شہزاد احمد، شہزاد وحید، قراة العین عرفان، کمال محمود امجد میاں، خالد عثمان، ڈاکٹر ریاض احمد، ثناءاللہ چودھری سید حسن رضا، محمد ریاض الحسن، اخلاق احمد اور نعیم انور حصہ لینگے۔پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ رسمی نتائج کا اعلان اسی روز کردیا جائے گا، عہدیداروں کا انتخاب 28ستمبر کو عمل میں آئے گا، حتمی نتائج کا اعلان 30ستمبر کو سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا۔کارپوریٹ کلاس کے لیے 2386جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لیے 6556ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -