حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اقوام متحدہ کردار ادا کرے،محسن لطیف

حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اقوام متحدہ کردار ادا کرے،محسن لطیف

  

لاہور(پ ر ) اقوام متحدہ کشمیر کےلئے منظورکردہ حق خود ارادیت کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے تاکہ کشمیر سمیت تمام عالمی تنازعات حل ہونے سے عالمی امن کو تقویت حاصل ہو۔ دنیا کو اس وقت ترقی اور خوشحالی کےلئے امن کی شدید ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر میاں محسن لطیف MPAنے یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کے زیر اہتمام عالمی یوم امن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 27 اکتوبر کو لندن میں ہونے والے کشمیریوں کے حق میں 1 ملین مارچ میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کا وفد بھی شرکت کرے گا۔ یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کے زیر اہتمام عالمی یوم امن کے موقع پر ایک تقریب گلبرگ لاہور میں منعقد ہوئی۔ صدارت طارق احسان غوری چیف آرگنائزر پنجاب نے کی جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر میاں محسن لطیف MPA تھے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی اور دینی جماعتوں کے رہنماﺅں نے بھی شرکت کی جن میں قابل ذکر ساجد چوہان مسلم لیگ (ن)، شہباز درانی PPP، سہیل چیمہ MSF، احمد رحیم PTI، ندیم بارا شباب ملی، محمد اظہر قادری، مخدوم محمد بشیر چمن، اجالا شفیق اور رابعہ خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوتھ فورم فار کشمیر کے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد انشاءاللہ رنگ لائے گی اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق ملنے سے جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کے قیام میں رکاوٹوں کا خاتمہ ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -