حکمران اتحاد پیاف فاﺅنڈر کی کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں میں اہم شخصیات شامل ہیں
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس میں حکمران اتحاد پیاف فاﺅنڈر الائنس کی کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں میںکاروباری برادری کی اہم شخصیات شامل ہیں جن کا اپنا اپنا حلقہ اثر نہایت وسیع ہے اور بزنس کمیونٹی میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔کارپوریٹ کلاس کے سب سے بڑے اور اہم امیدوار عبدالباسط سمجھے جاتے جو لاہور چیمبر کی صدارت کیلئے بھی میدان میں ہیں ، عبدالباسط بزنس
کمیونٹی کی نہایت ہی قابل احترام شخصیت سمجھے جاتے جن کا ذاتی ووٹ بینک بہت زیادہ ہے اور حلقے کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔وہ لائف ممبر سارک چیمبر،ایگزیکٹو کمیٹی رکن ایف پی سی سی آئی،ڈائریکٹر پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی،ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی،سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر اورپاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں۔میاں نعمان کبیر قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے سابق صدر،سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن لاہور چیمبر،سابق صدر لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن اورممبر لاہور جمخانہ کلب ہیں۔نادر کمال عثمان سابق نائب صدر قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،سابق وائس چیئرمین پیاف اورممبر لاہو رجمخانہ کلب ہیں۔شہزاد احمدسابق ڈسٹرکٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل ،بورڈ ممبر ایبرو ایجوکیشن ویلفیئر آرگنائزیشن ، سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پاکستان سافٹ ویئر ہاﺅسز ایسوسی ایشن اورچیئرمین روٹریاں ایکشن گروپ آف بلائنڈنس پریزرویشن ہیں۔شہزاد وحیدایگزیکٹو ممبر حجاز ہسپتال،سابق صدر ای او پاکستان اورممبر ڈیفنس ویلفیئر سوسائٹی ہیں۔ڈاکٹر قراة العین عرفان،ممبر پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اورممبر بورڈ آف سٹڈیز ہجویری یونیورسٹی ہیں۔کمال محمود امجد میاںڈائریکٹر ہارورڈ کلب پاکستان، ممبر لاہور ہائی کورٹ بار،ٹرسٹی فاطمہ لطیف ویلفیئر ٹرسٹ اورسابق صدر ہیلپ ہیں۔