عمران خان کے بے وقت کے دھرنے ان کی سیاست کو لے ڈوبیں گے،راشدہ یعقوب

عمران خان کے بے وقت کے دھرنے ان کی سیاست کو لے ڈوبیں گے،راشدہ یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ یہ وقت دھرنوں کی سیاست کا نہیں عوام کی خدمت کا ہے۔ عمران خان کے بے وقت کے دھرنے ان کی سیاست کو لے ڈوبیں گے۔ عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک بری طرح ناکام ہوگئی۔ پنجاب پانی میں ڈوبا ہوا ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہیں اور آپ دھرنے دے رہے ہیں۔ابھی وقت ہے دکھی لوگوں کی خدمت کیلئے دھرنے چھوڑ کر باہرآ جائیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی اور امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ آئندہ24 گھنٹوں میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنا ئی جارہی ہے ۔ تمام نقصانات کی تصاویر بنا کر ویب سائٹ پر ڈالا جائیگا۔ متاثرین مطمئن رہیں، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کی حکومت نگرانی کررہی ہے۔ حکومت کوشش کررہی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل ایک یا دو ماہ کیلئے موخر کر دیئے جائیں۔ اس مقصد کیلئے وفاقی حکومت سے درخواست کی جائے گی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ متاثرین کو مالی امداد کی پہلی قسط عید سے قبل ادا کر دی جائے گی۔