تمام محکمو ں کے اہلکار اپنے فرائض بخو بی سر انجام دے رہے ہیں، انچارج شاد مان اتوار بازار

تمام محکمو ں کے اہلکار اپنے فرائض بخو بی سر انجام دے رہے ہیں، انچارج شاد مان ...

  

لاہور (وقائع نگار)شا دمان اتوار بازار کے انچارج زیدی نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ یہاں پر تمام محکمو ں کے اہلکار اپنے فرائض بخو بی سر انجام دے رہے ہیں ۔صارف کی شکایت کے ازالے کے لیے ٹاﺅ ن کے اہلکار ہر وقت شکایات سیل میں مو جو د ہو تے ہیں انھو ں نے کہا کہ شادمان اتوار بازار میں مزید مثبت اقدامات اٹھا نے کے لیے ضلعی حکو مت کے شکر گزار ہیں۔ جو دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ اے ٹی او آرگنج بخش شا دمان اتو ار بازار میں صارفین کو ہر ممکن ریلیف اور شکایا ت کے ازا لہ کے لیے سر گر م عمل رہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض ایماندار ی سے ادا کر ے بصورت دیگر سخت کاروائی ہو گی کیونکہ اشیاءمقررہ قیمت سے زائد پر فروخت ہونے کی شکا یا ت بھی مو صو ل ہو ئی ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -