عمران پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں پر کیچڑ اچھالنے سے گریز کریں،عابد صدیقی

عمران پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں پر کیچڑ اچھالنے سے گریز کریں،عابد صدیقی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی پختگی کا مظاہرہ کریں اوربلاوجہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں پر کیچڑ اچھالنے سے گریز کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی مشکل حالات سے دوچار ہے وقت تقاضا کرتا ہے کہ پوری قوم اتحاد اور یگانگت کے ساتھ ملک کو درپیش مسائل سے نکالے۔ اگر اسی طرح ایک دوسرے کیپگڑیاں اچھالی گئیں تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے لئے طویل قربانیں دیں ہیں، جمہوریت میں ہی ملک کی ترقی کا راز پنہاں ہے۔قدرتی آفات نے ملک کو پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے اگر ملک میں سیاسی استحکام نہ رہا تو اس کا نقصان کسی ایک سیاسی جماعت کو نہیں بالکہ پوری قوم ہو گا۔ قوم پہلے ہو بہت قربانیاں دے چکی ہے اب مزید اس کی برداشت کا امتحان نہ لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -