دھرنوں کے باعث چینی صدرکادورہ ملتوی ہونا ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا،عرفان دولتانہ

دھرنوں کے باعث چینی صدرکادورہ ملتوی ہونا ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا،عرفان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کی وجہ سے پیداشدہ صورتحال کے باعث چینی صدرکے دورہ پاکستان کے ملتوی ہونے سے ملک کی ترقی اورخوشحالی کے اہم منصوبوں میں تاخیرہوئی ہے ۔یہ دورہ اب ری شیڈول ہوگا، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام متعدد اہم منصوبوں کی حتمی شکل اورسمت کیلئے چینی صدرکے دورہ کے منتظرتھے جوپاکستانی معیشت کیلئے اہمیت کے حامل ہیں جبکہ بین الاقوامی منڈیاں اورسرمایہ کاربھی اس دورہ کا قریبی جائزہ لے رہے تھے ۔پاکستان خوش قسمت ملک ہے کہ اس کے چین کے ساتھ مثالی ، قریبی ، دوستانہ اور پرتپاک تعلقات ہیں اس نے آزمائش کی ہرگھڑی میں ساتھ دیا ہے آج چین ان ممالک میں شامل ہے جس کے پاس نہ صرف زرمبادلہ کے سب سے زیادہ ذخائرہیں بلکہ مختلف شعبوں میں وہ جدید ٹیکنالوجی رکھتا ہے ۔پاکستان اپنے عوام کی زندگی بہتربنانے کییلئے چین کی ٹیکنالوجی اورسرمایہ کاری کا خواہشن مند ہے۔حکومت پاکستان کے ٹھوس اعدادوشمارکے مطابق چین کے صدرزی جن پنگ جوان دنوں بھارت کے دورہ پرہیںکوآخری لمحہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا پڑا جہاں وہ 45.6 بلین ڈالرکے معاہدوں پردستخط کرنے والے تھے جن میں 34ارب ڈالرکی ابتدائی سرمایہ کاری بھی شامل ہے