جنرل ہسپتال اور امیرالدین میڈیکل کالج کے سینئر ڈاکٹروں پرمشتمل سرویلنس سیل قائم

جنرل ہسپتال اور امیرالدین میڈیکل کالج کے سینئر ڈاکٹروں پرمشتمل سرویلنس سیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر )مقامی سطح پر بیماریوں کے تدارک اور وباو¿ں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے لاہور جنرل ہسپتال اور امیرالدین میڈیکل کالج کے سینئر ڈاکٹروں پر سرویلنس سیل قائم کردیا گیا۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے اس بارے میں بتایا کہ ریجنل سرویلنس اور ایپی ڈیمک رسپانس سیل کے ارکان میں پروفیسر آف پیتھالوجی ڈاکٹر احتشام الدین ، پروفیسر میڈیسن ڈاکٹر غیاث النبی طیب، پروفیسر آف پیڈیاٹرک ڈاکٹر آغا شبیر علی اور اسسٹنٹ پروفیسر آف پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید اصغر مگسی شامل ہیں۔ یہ سیل ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کی روک تھام، حفاظتی تدابیر اور وبائی امراض میں مبتلا افراد کے علاج معالجے کے بارے میں جامع حکمت عملی تیار کرے گا۔ پروفیسر ا نجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ Regional Surveillance & Epidemic Response Cell کی سفارشات کی روشنی میں بیماریوں اور وباو¿ں سے نمٹنے کے لیے نہ صرف مو¿ثر پیش بندی کی جاسکے گی بلکہ ان امراض کا پھیلاو¿ روکنے اور وبا کی صورت میں انسانی جانوں کے کم از کم ضیاع کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرویلنس سیل اپنی سفارشاتی رپورٹ میں وبا اور بیماریوں کے پھیلاو¿ کے بارے میں ماضی کے تجربات کو بھی ملحوظ رکھے گا۔تاکہ ان تجربات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے اور بیماریوں ، وباﺅں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔