سیلاب کی تبارہ کاریوں میں سیاستدانوں کو اپنی سیاست کونہیں چمکانا چاہےے، راغب نعیمی

سیلاب کی تبارہ کاریوں میں سیاستدانوں کو اپنی سیاست کونہیں چمکانا چاہےے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)سیلاب کی تبارہ کاریوں میں سیاستدانوں کو اپنی سیاست کونہیں چمکانا چاہےے کیونکہ سیلاب متاثرین کو سیاستدانوں کی سیاسی بیان بازی سے شدید دکھ او ر صدمہ پہنچ رہاہے اس لےے ضروری ہے کہ جو سیاسی جماعت سیلاب متاثرین کے لےے کام نہیں کر سکتیں وہ کم از کم سیاسی بیان بازی بند کر دےں تاکہ سیلاب متاثرین کو بغیر کسی رکاوٹ کے مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا سکیں یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور سرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ سیلا ب کی خراب صورت حال میں ویلفیئر جماعتوں کی جانب سے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار خدمات قابل تحسین ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ انہوں نے حالات کی پرواہ کےے بغیر انسانی خدمت کی ہے اللہ تعالیٰ ان کو ضرور اس کا اجر دے گا اس لےے ضروری ہے کہ حکومت آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ انسانی خدمت کرنےو الی جماعتوں کو ہر ممکن تعاون اور مالی امداد فراہم کرے تاکہ وہ وسائل سے بھرپورہوکر کا م کر سکیں علامہ محمد راغب حسین نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سیلاب کے ذمہ داران سے اس کا حساب ضرور لینا چاہےے کیونکہ جو لوگ سیلاب کے اصل مجرم اور ملزم ہیں ان کی نشاہدہی کےے بغیر سیلاب متاثرین کو سکون نہیں مل سکتا ہے اس لےے آنے والے دنوں میں سیلاب کے نقصان سے بچنے کے لےے آج ہی سے ملزمان کی نشاہدہی ضروری ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ۔