اتوار بازاروں میں سبزیوں و پھلوں کی سپلائی بہتر ،مہنگائی جوں کی توں ،انتظامیہ خاموش

اتوار بازاروں میں سبزیوں و پھلوں کی سپلائی بہتر ،مہنگائی جوں کی توں ...

  

                                              لاہور (اسد اقبال)صو بائی دارالحکو مت میں لگائے جانے والے مجمو عی اتوار بازاروں میںسبزیو ں وپھلو ں کی سپلائی بہتر رہی جس کے باعث شہریو ں کی بڑی تعداد نے اتوار بازاروں کا رخ کیا ۔ تاہم سبزیو ں و پھلو ں کی قیمتو ں میں اضافہ کے پیش نظر صارفین نے مایو سی کا اظہار کر تے ہو ئے مہنگے بازار قرار دیا ۔ روز نامہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز شادمان اتواربازار کا سروے کیا گیا ۔ جہا ں پر ٹماٹر کی قلت ،جا بجا بکھر ی گندگی اور ٹاﺅ ن کی اجازت سے بازار کے راستے میں لگائے جانے والے عارضی سٹالز صارفین کے لیے مشکلا ت کا باعث بنے رہے ۔ جبکہ کئی ایک سٹا ل ہو لڈرز مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں کی آشیر باد سے در جہ دوئم کی سبزیاں درجہ اول کی قیمت پر فروخت کر تے رہے ۔ صارفین نے ڈی سی او لاہور سے اپیل کی ہے کہ اتوار بازاروں کی حالت زار بہتر بنا تے ہوئے عوام کو حقیقی معنو ں میں ریلیف پہنچانے کے لیے تھنک ٹینک اقدامات اٹھائیں۔ خریداری کر نے آئے ہو ئے صارفین نمرہ ، مسز فیا ض اور بلا ل نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اتوار بازاروں کا انعقاد عوام کو بے و قو ف بنا نے کے لیے کیا ہے یہاں پر فروخت ہو نے والی اشیاءکی قیمتیں عام مارکیٹ کے تنا سب سے یکساں ہیں ۔جبکہ کئی سٹال ہو لڈرز نے سر کار ی نرخ نامے چھپا تے ہو ئے مہنگے دامو ں فروخت کررہے ہیں جن کو پوچھنے والا کو ئی نہیں ۔ انھو ں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی ابتر صورتحا ل کے باعث مہنگائی کا بو ل بالا ہے حکمرانو ں کو چائیے کہ مہنگائی کا قلع قمع کر نے کے لیے اقدامات اٹھائیں ۔ مسز کلیم نے کہا کہ یہاں پر ریلیف تو مل رہا ہے تاہم اشیاءکی کو الٹی کو بہتر بنا نے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے خادم اعلی پنجاب کی دعو یدار حکومت بھی مہنگائی کے جن کو بو تل میں بند کر نے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ امروزیہ ، سائرہ اور حنا نے کہا کہ پو ش علا قے کے اتوار بازار میں راستے میں لگے عارضی سٹا لز خریداری میں مشکلا ت پیدا کر رہے ہیں جبکہ گندگی کو بھی صاف کر نے کی ضرورت ہے انھو ں نے کہا کہ ضلعی حکو مت کے ڈی سی او کو چائیے کہ اتوار بازاروں کی حالت زار بہتر بنا نے کے لیے دلچسپی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -