دینی مدارس کو سیکولر تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کا قادری کا اعلان ملک دشمنی ہے، عبداللطیف

دینی مدارس کو سیکولر تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کا قادری کا اعلان ملک ...

  


لاہور(سٹاف رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں دین کا درد رکھنے والے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ عمران خان سے پوچھیں کہ دھرنے کے دوران انہوں نے آئی ایم ایف کے تیار کردہ قادیانی پروفیسر عاطف میاں کوبرسراقتدار آکر وزیر خزانہ بنانے کا اعلان کیوں اور کس کے ایماء پر کیاہے؟وہ جامعہ اشرفیہ عیدگاہ ساہیول میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب اور علماء سے خطاب کررہے تھے۔انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے ضلعی امیر قاری منظور احمد طاہر،جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری بشیر احمداورقاری عتیق الرحمن،مرکزی جامعہ مسجد عیدگاہ کے خطیب مولانا عبدالباسط،مجلس احراراسلام کے رہنماابو نعمان چیمہ اور شیخ عبدالرزاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کہا کہ دینی مدارس کو سیکولر تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کا طاہرالقادری کا اعلان اور برسراقتدار آکر پروفیسر عاطف میاں کو وزیر خزانہ جیسے اہم منصب پر مسلط کرنے کا عمران خان کا اعلان بنیادی طور پر دین ووطن دشمنی کا مظہر ہے جو اصل میں استعماری وغیر ملکی ایجنڈہ ہے اور کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ قوم پاکستان کے پہلے قادیانی وزیر خارجہ موسیو ظفراللہ خان کے لگائے زخم ابھی نہیں بھولی کہ مسٹر کپتان (عمران خان)اپنی موہوم کامیابیوں کے جلو میں ایک اور قادیانی کو ہم پر مسلط کرنے کی بات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے اعلانات کا مقصد ملک میں قادیانی ارتداد کا راستہ ہموار کرنے اور آئین کی اسلامی دفعات کو منہدم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان کسی قادیانی یا قادیانی نواز سیاستدان کو برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کو غور سے دیکھنا چاہیے کہ کہیں ان کی صفوں میں دین دشمن اور قادیانی تو نہیں گھسے ہوئے!انہوں نے سوال کیا کہ لال مسجد کی طالبات کے اسلامی نظام کے نفاذ کے مطالبے پر ان کو خاکستر کرنے والی قوتیں سیاستدان اور میڈیا بتائے کہ اسلام آباد میں حکومتی رٹ اب کہاں ہے ریاستی اداروں پر بلوائیوں کے حملوں کو کس قانون کے تحت رعایت بلکہ استثناء دیا جارہا ہے ۔تقریب اور اجلاس میں اس امر پر بھی تشویش واضطراب کااظہار کیا گیا کہ گوہر شاہی ملعون کے ماننے والے بھی عمران خان کی حمایت کررہے ہیں ۔تمام دینی رہنماؤں اور شرکاء تقریب نے اس عزم کا اظہار کیاکہ لادین لابیوں کی حمایت سے سیاست کرنے والوں کی اس محاذ پربھرپور مخالفت کی جائے گی اور یہ ہماری دینی وقومی غیرت وحمیت کاتقاضا بھی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -