حکمرانوں کے استعفے کے بغیر تحریک انصاف پیچھے نہیں ہٹے گی، یاسر گیلانی

حکمرانوں کے استعفے کے بغیر تحریک انصاف پیچھے نہیں ہٹے گی، یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بیرون ممالک کے دورے کر کے کروڑوں روپے ضائع کر کے قوم کی کونسی خدمت کر رہے ہیں۔ عوام اب اپنے خون پسینے کی کمائی کو اس طرح ضائع نہیںہونے دیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے استعفے کے بغیر تحریک انصاف پیچھے نہیں ہٹے گی عوام کی جدوجہد رنگ لانے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران ملک کو بحرانوں کی طرف لے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک و قوم کی عزت کےلئے آخری حد تک جائے گی، غلامانہ ذہنیت رکھنے والے اور ڈالرز کے پیچھے بھاگنے والے عنقریب ملک سے فرار ہو جائیں گے۔