تحریک انصاف جشن میں مصروف اور طاہر القادری ڈسکو ڈانس شو کررہے ہیں،رانا بابر

تحریک انصاف جشن میں مصروف اور طاہر القادری ڈسکو ڈانس شو کررہے ہیں،رانا بابر

  


لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جشنمیں مصروف ہیں اور طاہر القادری ڈسکو ڈانس شو کررہے ہیں۔انہیں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا اندازہ نہیں ہے۔ پنجاب حکومت کے زیرانتظام سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کا آپریشن بڑی تیزی سے جاری ہے جبکہ قبل ازیں ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں کے مرحلے میں بروقت اور موثر اقدامات کی وجہ سے ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کو بھی بچایا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو جانی ومالی نقصانات کا معاوضہ بہت جلد ادا کر دیا جائے گا۔ کہ لوگوں کے گھروں‘ فصلوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا مستند اور شفاف بنیادوں پر جامع سروے جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ پوسٹ فلڈ صورتحال سے موثر طریقے سے نپٹا جا سکے۔ وہ سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے کئے جانے والے پوسٹ فلڈ اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور متاثرین کی گھروں کو واپسی شروع ہو چکی ہے۔ ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرین کو صبح‘ دوپہر‘ شام کھانا فراہم کیا جا رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -