پیپلز پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،قاضی احمد
لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے پیپلز پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی حکومت اپنی تمام تر توجہ سیلاب سے متاثرین کی طرف مبذول کرے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے، خوراک کی فراہمی سمیت ان کی بحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت تحمل سے کام لینا چاہیے ورنہ حالات حکومت کیلئے مسائل پیدا کرینگے پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے دہرے معیار کی وجہ سے آ ج جمہوریت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے۔