جیت کر بار اور بنچ کے مضبوط تعلقات کیلئے کردار ادا کروں گا، چودھری طارق جاوید

جیت کر بار اور بنچ کے مضبوط تعلقات کیلئے کردار ادا کروں گا، چودھری طارق جاوید
 جیت کر بار اور بنچ کے مضبوط تعلقات کیلئے کردار ادا کروں گا، چودھری طارق جاوید
کیپشن: tariq javed

  


لاہور(خبرنگار) ممتاز قانون دان اور امیدوار پنجاب بار کونسل چودھری طارق جاوید نے کہاہے کہ جمہوریت کے استحکام سے ہی ہمارے ملک پاکستان کی بقاء ہے اس میں وکلاء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے پنجاب بار کونسل کا الیکشن جیت کر جمہوریت کے استحکام ، بار اور بنچ کے تعلقات کے لئے اہم کردار اور ہمہ وقت کوشاں رہوں گا اور بالخصوص نوجوان وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا لائسنس فیس جو کہ بہت زیادہ ہے ایکشن جیت کر نوجوان وکلاء کے لئے لائسنس فیس کم سے کم کروانے کے لئے کردار اداکروں گا حکومت سے نوجوان وکلاء کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں حاصل کرنے میں کردار ادا کروں گا پنجاب بارکونسل کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بار اور بنچ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور جمہوری ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے مزید کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز قانون دان اور سینئر ترین وکلاء جن میں چودھری اعتزاز احسن،عابد حسین منٹو، محمد ریاض لون،مزمل اختر شبیراور پاکستان بار کونسل کے ممبر میاں اسرار الحق سمیت ہزاروں وکلاء نے انہیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے جس سے کامیابی یقینی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -