آج پاکستان میں بدامنی اوربدعنوانی کابازارگرم ہے، الطاف شاہد

آج پاکستان میں بدامنی اوربدعنوانی کابازارگرم ہے، الطاف شاہد

 لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ آج پاکستان میں بدامنی اوربدعنوانی کابازارگرم ہے۔حکمران ،ان کے بچے اورحواری دونوں ہاتھوں سے قوم کاپیسہ سمیٹ رہے ہیں۔ اگرپاکستان کودرپیش بحرانوں کاسدباب کرنا ہے تواقتدارکی باگ ڈور پرویزمشرف کے ہاتھوں میں دینا ہوگی ۔پرویزمشرف کے دورمیں پاکستان معاشی طورپرخوشحال جبکہ عام آدمی کامعیار زندگی ہوا ،آج ہرکوئی اپنے کاروبارکے سلسلہ میں پریشان اورمایوس ہے۔پچھلے چھ سات سال سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں معطل ہیں مگرحکمران کی فیکٹریاں اوران کے کارخانوں میں دن رات کام جاری ہے۔حکمران خاندان نے پاکستان سے کمایا پیسہ بیرون ملک منتقل کردیا جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے کیلئے ان کی منت سماجت کررہے ہیں مگر ان کی کوئی نہیں سنتا ۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔افتخار احمد،راجہ زاہد،خواجہ محمدیونس ،خالدرشیدبھٹی، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمران بھائیوں نے جلاوطنی کے دوران جدہ اورلندن میں بیٹھ کرکئی پلان بنائے اورآج ملک وقوم سے انتقام لے رہے ہیں۔شریف خاندان دھونس دھاندلی سے اقتدارمیں آیا اوراب اپناجعلی اقتداربچانے کیلئے آمرانہ ہتھکنڈے آزمارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج بھی پرویزمشرف کانام سن پرحکمران بدحواس ہوجاتے ہیں۔راجہ زاہداورافتخار احمدنے کہا کہ پرویزمشرف اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافی اورزیادتی بھول سکتے ہیں مگرنااہل حکمرانوں کے ہاتھوں پاکستان اورعوام پرہونیوالے ظلم کسی قیمت پرفراموش اوران عناصر کوہرگزمعاف نہیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1