کرپشن کے الزامات، پولیس بینڈ کے انسپکٹر عبدالجبارکو پولیس لائن میں بند کر دیاگیا

کرپشن کے الزامات، پولیس بینڈ کے انسپکٹر عبدالجبارکو پولیس لائن میں بند کر ...


لاہور(کرائم سیل)انچارج پولیس بینڈ انسپکٹر عبدالجبار کو کرپشن کے الزامات کی بناء پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے پولیس لائن میں بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس بینڈ نے قصور میں ایک پروگرام کیا تھا جس کی فیس 21ہزار 400روپے تھی لیکن انہوں نے رسید 12ہزار 400روپے کی دی ۔اس معاملے میں موقف دیتے ہوئے عبد الجبار کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوری رقم ہی جمع کروائی تھی لیکن محرر نے انہیں کم پیسوں کی رسید دی ہے۔

مزید : علاقائی