شامی روڈ،دوکاروں میں تصادم ،3خواتین شدید زخمی ہو گئیں
لاہور(کرائم سیل)شامی روڈ پر رات گئے دو کاروں میں تصادم سے تین خواتین زخمی ہو گئیں ،ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شامی روڈ پر رات گئے دو تیز رفتار کاروں میں تصادم ہو گیا جس کی وجہ سے 3خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ریسکیو ٹیم نے زخمی خواتین کو سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔