سنوکر کلب پر چھاپہ، درجن سے زائد لڑکوں کو گرفتار کر لیاگیا

سنوکر کلب پر چھاپہ، درجن سے زائد لڑکوں کو گرفتار کر لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم سیل))اسلام پورہ پولیس نے سنوکر کلب میں چھاپہ مار کر درجن سے زائد لڑکوں کو گرفتار کرکے جوئے کا مقدمہ درج کرلیا ،گرفتار ہونے والے بیشتر لڑکوں کا فرسٹ ائیر کا پیپر ہے ،لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ اسلا م پورہ پولیس نے گذشتہ رات ابدالی چوک میں موجود سنوکر کلب میں چھاپہ مارکر 25نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او کی طرف سے گرفتار افراد پر فوری مقدمہ درج کر دیا گیا جس پر گرفتار افراد کے ورثاء کی طرف سے بڑی تعداد میں ایس ایچ او اسلام پورہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے تھانے کا گھیراؤ کرلیا گیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو گذشتہ دوپہرکو گرفتار کیا گیا تاہم رشوت نہ دینے پر ان پر جوئے کا مقدمہ درج کرلیا گیا حالانکہ سنوکر کلب میں علاقہ کے بچے ہی موجود ہوتے ہیں جبکہ گرفتار ہونے والے نوجوانوں میں بیشتر کا صبح فرسٹ ائیر کا پیپر ہے مگر پھر بھی ان کا مستقبل تباہ کرنے کیلئے ان پر جوئے کا مقدمہ بنا دیا گیا ۔علیٰ افسران کی طرف سے واقعہ کی انکوائری کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -