مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں بر آمد،مردہ خانے میں جمع
لاہور(کرائم سیل ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں بر آمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعشیں مردہ خانے میں بھجوادیں ۔تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش مقامی افراد کو کراؤن سینما کے قریب سڑک پر پڑی ہوئی ملی جس پر راہگیروں نے فوری طور پر پولیس کو دی،جس نے قابل شناخت چیز برآمد نہ ہونے پر نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا ۔ مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں 60سالہ نامعلوم شخص کی نعش شیخ زید ہسپتال کے قریب ملی اس کی اطلاع مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو دی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی شناخت نہ ہونے پر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروادیا ۔