آزادی انٹر چینج پر تیز رفتار بس نے مو ٹر سائیکل سوار کو کچل دیا
لاہور(کرائم سیل)آزادی انٹر چینج پر تیز رفتار بس نے مو ٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ،ڈٖرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ،حالت تشویشناک ،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق فیروز والا کا رہا ئشی طیب آزادی انٹر چینج فلائی اوور سے گزر رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس کے نیچے آگیاجس سے اس کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، اس کو امدادی ٹیموں نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے ۔بس کے کنڈیکٹر سلیم نے روز نامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ طیب اچانک سامنے آگیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔