داتا دربار کے علاقہ میں 35سالہ شخص کی پر اسرار ہلاکت
لاہور(کرائم سیل)تھانہ داتا دربار کے علاقہ میں 35سالہ شخص کی پر اسرار ہلاکت،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش کو مردہ خانہ میں جمع کر وا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ داتا دربار کی حدود میں میٹرو بس سٹینڈ کے قریب مقامی افراد کو ایک نیم بیہوش شخص پڑا ہوا ملا جسے انہوں نے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔
سکا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس کے مطابق اس کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور اس سے کوئی شناختی دستاویز نہیں مل سکی ہے۔