جیل روڈ،موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے کی پاداش میں نوجوان کی دُھنائی

جیل روڈ،موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے کی پاداش میں نوجوان کی دُھنائی

  


لاہور(کرائم سیل)جیل روڈپر تیز رفتاری اور موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے کی پاداش میں دیگر ڈرائیوروں نے موٹرسائیکل سوار کی دھنائی کر دی ،راہگیروں نے بچا لیا، پولیس موقع پر پہنچ ہی نہ سکی ۔تفصیلات کے مطابق جیل روڈ پر ایڈن سینٹر کے قریب ایک منچلے نے غلط طریقے سے موڑ مڑا اور ون ویلنگ کرنے لگا جس کی وجہ سے وہ کئی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے بچا،گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے اسے روک لیا اور تین افراد نے اس کی مکوں سے تواضع کر ڈالی،راہگیروں نے معاملے میں پڑ کر منچلے کو بچا لیا جو فوری طور پر موقع سے فرار ہو گیا۔عینی شاہدین علی اور امتیاز کے مطابق موٹر سائیکل سوار نہایت خطر ناک طریقے سے موٹر سائیکل چلا رہا تھا،ہم نے پولیس کو اطلاع دی ہے لیکن وہ حسب روایت وقت پر نہیں آئے۔

مزید :

علاقائی -