مناواں، مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

مناواں، مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی


لاہور(کرائم سیل)مناواں کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو فوری قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مناواں کا رہائشی 37سالہ لیاقت گزشتہ روز شام کے وقت اپنے گھر جا رہا تھا کہ اس کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیااور لوٹنا چاہا اس کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کرلیاقت کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی