شہر میں کار، موٹرسائیکل سواروں کے حادثاتی واقعات میں 8افراد زخمی

شہر میں کار، موٹرسائیکل سواروں کے حادثاتی واقعات میں 8افراد زخمی

  


لاہور(کرائم سیل) شہر میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 8افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ساندہ کے علاقہ بند روڈ کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر مار کے موٹر سائیکل سوار خالد اور ابوبکر کو زخمی کردیا ۔شاد مان کے علاقہ کیمپ جیل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکراگئی جس کے باعث کار میں موجود جواد اور جنید دو بھائی زخمی ہوگئے ڈرائیور کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ نشہ میں دھت تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے الگ الگ ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا ۔شالیمار کے علاقہ میں تین تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ۔حادثہ کی وجہ سے 4 موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی نعمان کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

مزید :

علاقائی -