باغبانپورہ، فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فیکٹری مالک کی نعش ورثا کے سپرد

باغبانپورہ، فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فیکٹری مالک کی نعش ورثا کے سپرد

  


لاہور(کرائم سیل ) باغبانپورہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 3بچوں کے باپ فیکٹری مالک کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے ورثا کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شالامار کے رہائشی 40سالہ اصغر کی باغبانپورہ میں فیکٹری تھی، 20تاریخ کو وہ اپنی فیکٹری سے گھر جارہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اصغر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ،اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ۔

مزید :

علاقائی -