قو می شاہرات پر گا ڑ یوں سے لین ڈسپلن کی پا بندی کروائی جائے،ذوالفقار چیمہ

قو می شاہرات پر گا ڑ یوں سے لین ڈسپلن کی پا بندی کروائی جائے،ذوالفقار چیمہ

  


لاہور(وقائع نگار خصوصی)قو می شاہرات پر بڑی گا ڑ یوں سے لین ڈسپلن کی پا بندی کروائی جائے ، افسران بلاخوف وخطر اور بلا امتیاز قوانینپر سختی سے عمل کروائیں تاکہ حاد ثات میں کمی لائی جا سکے۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے کامونکی میں پو لیس دربار سے خطاب کر تے ہو ئے ان خیالات کا اظہار کیا ، ڈی آئی جی زبیر ہا شمی اور ایس ایس پی منیر مارتھ اور فیلڈ افسران کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے کہاکہ پٹرولنگ افسران شاہرات پر ٹریفک ڈسپلن قائم کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور بلا خوف وخطر اور بلا امتیاز قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ ایمانداری آپ کا حسن اور خوش اخلاقی آپ کی پہچان ہے اور یہ دونوں اوصاف موٹروے پولیس کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں ۔

دربار میں انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے افسران کے مسائل اور تجاویز بھی سنیں اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔

مزید :

علاقائی -