شاہدرہ ،کھدائی کے دوران ایک مزدور جاں بحق ،دو شدید زخمی

شاہدرہ ،کھدائی کے دوران ایک مزدور جاں بحق ،دو شدید زخمی

  


لاہور(کرائم سیل)شاہدرہ کے علاقہ میں کھدائی کے دوران مٹی گر جانے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدمتوفی کی نعش ورثا کے حوالے کر دی۔تفصیلات کے مطابق سگیاں روڈ علی سعید چوک پر پلازہ کی تعمیر کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران مٹی کا ڈھیر تین مزدوروں کے اوپر آگرا جس کی وجہ سے نعیم نامی مزدور جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی نعمان اور شاہد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -