فیکٹری اور مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات ،لاکھوں کا سامان جل گیا

فیکٹری اور مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات ،لاکھوں کا سامان جل گیا

  


لاہور(کرائم سیل) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں مقامی کوکنک آئل فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث آگ بھڑک اٹھی جبکہ مختلف علاقوں میں آتشزدگی کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام مقامات پر آگ پر قابو پالیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کوکنک آئل بنانے والی فیکٹری میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھو ں روپے مالیت کا کوکنک آئل سمیت دیگر سامان جل گیا ۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔دریں اثناء شاہدرہ کے علاقہ میں ایک سپر سٹور میں آگ لگنے سے اس میں موجود سامان جل گیاجبکہ چوہنگ کے علاقہ میں شہری بشیر کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کے دو کمروں کا سامان جل گیا۔ساندہ کے علاقہ میں چائے کے ہوٹل میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ہوٹل کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے تمام جگہوں پر فوری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

مزید :

علاقائی -