چوری ڈکیتی کی متعدد واراداتیں 12 سالہ بچہ قربانی کے جانور سمیت اغوا

چوری ڈکیتی کی متعدد واراداتیں 12 سالہ بچہ قربانی کے جانور سمیت اغوا

لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ 12سالہ بچے کو قربانی کے جانور سمیت اغواء کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابقکاہنہ کے علاقہ فیروز پور روڈ پر 3ڈاکوؤں نے 786ٹریڈرز پر گزشتہ روز دوپہر کے وقت ڈاکہ ڈالا اور ایک لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔چونگی امر سدھو کے علاقہ میں ڈارائی فوٹ کی دکان سے 2ڈاکو 1لاکھ روپے مالیت کا ڈرائی فروٹ اور دیگر اشیاء لے کر فرار ہو گئے۔ستوکتلہ F2بلاک میں دو ڈاکوؤں نے شہری بلال کے گھر میں گھس کر 2لیپ ٹاپ ،3موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں یو ایس قونصلیٹ کے سینئر آفیسر سے ڈاکو نئی گاڑی موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔جوہر ٹاؤن ہی میں ڈاکوؤں نے قربانی کے جانور کو سیر کروانے والے 12سالہ بچے محمد جمعہ کو جانور سمیت اغوا کر لیا۔میاں پلازہ جوہر ٹاؤن میں شہری افضل کی گاڑی اور دیگر قیمتی اشیاء ڈاکو گن پوائنٹ پر لوٹ کر لے گئے۔چوکی نادر آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شہری عبد الرحمٰن کے گھر کا صفایا کر دیا، 2لاکھ نقدی اور زیورات لے کر فرار ہو گئے۔فیصل ٹاؤن سی بلاک میں ڈاکوؤں نے شہری کے گھر میں گھس کر 16لاکھ کے زیورات اور 1لاکھ نقدی لوٹ لی۔اسلام پورہ سے سرفراز مغل پورہ سے اسلم ‘ ساندہ سے تبرک حسین ‘ گلشن اقبال آصف ضیاء ‘ نواب ٹاؤن سے شفیق احمد ‘ گرین ٹاؤن سے تصدق حسین ‘ قلعہ گجر سنگھ سے عامر ‘ ستوکتلہ سے شاہد ‘ کوٹ لکھپت سے بابر کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں جب کہ شیرا کوٹ سے آصف ‘ نواب ٹاؤن سے محمد علی ‘ ڈیفنس سے عامر ‘ کوٹ لکھپت سے غلام مصطفی ‘ نیو انارکلی سے سلمان ‘ لاری اڈہ سے ناصر سلطان ‘ قلعہ گجر سنگھ سے شفیق ‘ مزنگ سے عثمان ‘ لٹن روڈ سے ذیشان ‘ سمن آباد سے دانش ‘ اقبال ٹاؤن سے افضال ‘ ہنجروال سے اختر علی ‘ سبزہ زار سے عابد ‘ غازی آباد سے عاطف ‘ گلبرگ سے آکاش ‘ نصیر آباد سے سہیل ‘ شادمان سے شفیع کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : علاقائی