سی آئی اے پولیس نے رواں سال 15 دہشتگردوں کو گرفتار کیا

سی آئی اے پولیس نے رواں سال 15 دہشتگردوں کو گرفتار کیا

  

لاہور(کرائم سیل)ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے کہا ہے کہ سی آئی پولیس نے رواں سال کے دوران دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث15دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان سے4 خود کش جیکٹس ، 20کلوبارودی مواد اور15 ہینڈ گرنیڈ اور 16کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ برآمد کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سی آئی اے نے اغواء برائے تاوان، اندھے قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران قتل، ڈکیتی، راہزنی،چوری کے 1904مقدمات کے 3203ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 30کروڑ60لاکھ روپے کے طلائی زیورات، گاڑیاں،نقدی، غیر ملکی کرنسی،دیگر قیمتی سامان اور بھاری مقدار میں ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے 39ہائی بروفائل کیسز کے علاوہ اغواء برائے تاوان کے 17مقدمات، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے 5مقدمات کوٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے رواں سال کے دوران 649اشتہاری مجرمان جوشہر میں امن امان کی فضا کو خراب کرنے اور شہریوں کے جان مال کے درپے تھے انہیں قانون کی گرفت میں لا کر عدالتوں تک پہنچایا۔ سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشی کی لعنت کے خاتمے کے لیے رواں سال کے دوران 60منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 150کلو گرام چرس، 10کلو ہیروئن، 4کلو افیون، شراب کی 1300بوتلیں برآمد کیں ہیں۔ناجائز اسلحہ کے 237مقدمات درج کر کے 276ملزموں کو گرفتار کیاپولیس نے ملزموں سے 610رائفلیں، بندوقیں،موزر، پستول،ایک لاکھ پچاس ہزار گولیاں و کارتوس جبکہ407میگزینز برآمد کیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -