چیمپئنز لیگ، کولکتا نائٹ رائیڈرز نے لاہور لائنز کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

چیمپئنز لیگ، کولکتا نائٹ رائیڈرز نے لاہور لائنز کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

  

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز لیگ کے مرکزی مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں کولکتا نائٹ رائیڈرز نے لاہور لائنز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور لائنز نے مقررہ 20اووروں میں 151رنز بنائے، احمد شہزاد 59رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عمر اکمل نے 40رنز بنائے۔ کولکتا نائٹ رائیڈرزکی جانب سے نارئن نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 152 رنز کا ہدف 19.3اوور میں حاصل کر لیا جس میں گوتم گھمبیر کے جارحانہ 60رنز بھی شامل تھے۔ لاہور لائنز کی جانب سے اعزاز چیمہ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

علاقائی -