دو گاڑیوں میں تصادم، 2افرادجاں بحق، 8 افراد زخمی

دو گاڑیوں میں تصادم، 2افرادجاں بحق، 8 افراد زخمی
دو گاڑیوں میں تصادم، 2افرادجاں بحق، 8 افراد زخمی

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقہ کینٹ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق گاڑیوں میں تصادم کا واقعہ شامی روڈ کینٹ میں پیش آیا،تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 9 افراد کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جہاں 22 سالہ ثنا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : لاہور