آل سینٹ چرچ میں خود کش حملوں کو ایک سال مکمل ہوگیا

آل سینٹ چرچ میں خود کش حملوں کو ایک سال مکمل ہوگیا
آل سینٹ چرچ میں خود کش حملوں کو ایک سال مکمل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کے آل سینٹ چرچ میں خود کش حملوں کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل پشاور کے سینٹ چرچ میںاس وقت قیامت برپا ہوئی جب دو خودکش حملہ آوروں نے چرچ کے احاطے میں گھس کر خود کو اڑادیا جس کے نتیجے میں مسیحی برادری کے سوسے زیادہ افرادجاں بحق اور اتنی ہی تعداد میں زخمی ہوئے۔ ایک سال بیت گیا لیکن آج بھی یہ سانحہ دلوں میں تلخ یاد بن کر تازہ ہے، کیس کی فائل الماریوں میں ہمیشہ کے لئے بند ہوگئی ہے۔پولیس حکام کادعویٰ ہے کہ جس شدت پسند گروپ نے یہ کارروائی کی تھی اسکے ذمہ داران خیبر ایجنسی میں فوجی آپریشن میں مارے گئے۔ سانحے کی یاد میں مسیحی برادری کی امن ریلیاں اور دعائیہ تقریبات جاری ہیں جو ماہ رواں کے اختتام تک جاری رہیں گی۔ چرچ کی دیواروں پران بے گناہوں کی تصاویر آویزاں ہیں جو اس دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

مزید :

پشاور -