و زیراعظم نواز شریف نے بجلی کے اضافی بل فوری ٹھیک کرنے کا حکم دےدیا

و زیراعظم نواز شریف نے بجلی کے اضافی بل فوری ٹھیک کرنے کا حکم دےدیا
و زیراعظم نواز شریف نے بجلی کے اضافی بل فوری ٹھیک کرنے کا حکم دےدیا

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے صارفین کو بجلی کے اضافی بلز ارسال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلوں کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرنے کا حکم دےدیا، وزیراعظم نے معاملے کا آڈٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت میں ہوا جس میں اڑھائی گھنٹے تک بجلی کے اضافی بلوں کے معاملے پر بحث ہوتی رہی۔ وزیراعظم کے مشیر پانی و بجلی مصدق ملک نے اضافی بلوں سے متعلق رپورٹ، اضافی بلز کی وجوہات، عوامی شکایات کے ازالے کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کیں، وزیراعظم نے بجلی کے اضافی بلز کا نوٹس لیتے ہوئے بلوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا حکم دیا۔ وزیراعظم نے بجلی کے صارفین کو بجھوائے گئے غلط بلوں کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرنے اور معاملے کا آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر پنجاب حکومت اور این ڈی ایم اے حکام نے کابینہ کو سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے سروے کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کی ہر ممکن امداد کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے دھرنوں پر بات کی نہ کسی وفاقی وزیر نے استفسار کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف ،عوامی تحریک سے جاری مذاکرات پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -