مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ، دو گرفتار کر لیے گئے

مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ، دو گرفتار کر لیے گئے
مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ، دو گرفتار کر لیے گئے

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ، دو گرفتار کر لیے گئے ۔ڈیفنس میں خیابان بادبان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان ڈیفنس میں خیابانان بادبان میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت کے لیے داخل ہوئے تھے ۔علاوہ ازیں کورنگی کے علاقے میں پولیس کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار کئے جانے ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور چھینے گئے موبائل فونز بھی ملے ہیں اور ان کی شناخت ریاض اور عبدالطیف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

کراچی -