لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر کو ڈی جی آئی ایس آئی مقررکردیاگیاجبکہ دیگر پانچ میجر جنرلز کو ترقی دے دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں سابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر ،سابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل میاںحلال حسین ،میجر جنرل غیور محمود،میجر جنرل نذیر بٹ ،میجر جنرل نوید مختار اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں اپنے فرائض سرانجام دینے والے میجر جنرل ہدایت الرحمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رضوان اخترکو اگلا ڈی جی آئی ایس آئی مقررکردیاگیاہے جوظہیرالاسلام کی ریٹائرمنٹ پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو کور کمانڈر کراچی ، لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کور کمانڈر گوجرانوالہ،لیفٹیننٹ جنرل میاں ہلال حسین کو کور کمانڈر منگلا ،لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو سی اینڈ آئی ٹی اور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کو کور کمانڈرپشاور تعینات کیا گیا ہے جو موجودہ کور کمانڈرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔