سپریم کورٹ :حج کرپشن کیس کے ملزم راﺅ شکیل کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ :حج کرپشن کیس کے ملزم راﺅ شکیل کی ضمانت منظور
سپریم کورٹ :حج کرپشن کیس کے ملزم راﺅ شکیل کی ضمانت منظور

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک ) سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم اور سابق ڈی جی حج راﺅ شکیل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے اور پارسپوررٹ سرنڈر کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔ حج کرپشن کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے کی۔سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر اظہر چوہدری نے موقف اپنا یا کہ راﺅ شکیل کا دوستانہ ٹرائل ہورہا ہے،ملزم تعاون کرے تو ایک ہفتے میں ٹرائل مکمل ہو سکتا ہے ۔ جسٹس فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ کیس کو چار سال ہوگئے ہیں ، کسی کو غیر معینہ مدت کے لیے حراست میں نہیں رکھا جا سکتا ہے ۔ سماعت کے بعد عدالت نے راﺅ شکیل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے اور پاسپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے حوالے کرنے کا حکم د ے دیا ہے ۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ راﺅ شکیل دو بار ٹرائل کورٹ سے غیر حاضر ہوئے تو ضمانت منسوخ ہوجائے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -