پاکستان میں پہلی بار کسی بچے کا موٹاپا کم کرنے کیلئے کامیاب سرجری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ہسپتال میں ز لیپروسکوپک سرجری کے ذریعے بچے کاموٹاپاکم کرنے کے لیے پاکستان میں پہلی بار کامیاب آپریشن کیا گیا۔ آپریشن ڈاکٹر معاذ الحسن اور ان کی ٹیم نے کیا۔ ڈاکٹروںکا کہنا ہے کہ ایسے بچے پیدائشی طور پر موٹاپے کے علاوہ ذہنی نشوونما میں کمی‘ آنکھوں‘ دل اور گردہ کے امراض بھی مبتلا ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان میں ایسے بچوں کا کوئی علاج موجود نہیں تھا اور والدین ایسے بچوں کو برطانیہ‘ امریکہ‘ یورپ اور دیگر ترقیافتہ ممالک میں لے جایاکرتے تھے لیکن اب مقابلتاً یہ آپریشن تقریباً 5 گنا کم قیمت پر میسر ہو گا اور اس سے پہلے یہ سرجری صرف بڑی عمر کے لوگوں میں کی جاتی تھی۔شالامار ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر احمد وسیم یوسف نے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد دی۔