سابق فرانسیسی صدر سرکوزی نے دوبارہ سیاست میں آنےکا اعلان کر دیا

سابق فرانسیسی صدر سرکوزی نے دوبارہ سیاست میں آنےکا اعلان کر دیا
سابق فرانسیسی صدر سرکوزی نے دوبارہ سیاست میں آنےکا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک )فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے سیاست میں دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا مقصد ووٹرز کا ایک چوائس دینا ہے۔ سرکوزی نے کہا کہ ہالنڈے کی قیادت میں فرانس نیچے کی جانب جارہا ہے اور بہت تیزی سے عالمی طاقت کی حیثیت سے اپنا اثر کھوتا جارہا ہے، ہالنڈے کی حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ سرکوزی کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہوگیا تھا کہ وہ سیاست میں واپس آئیں تاکہ لوگوں کے پاس چوائس ہو۔