لاپتہ طالبعلم کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا انکشاف

لاپتہ طالبعلم کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا انکشاف
 لاپتہ طالبعلم کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا انکشاف

  

چکوال (ویب ڈیسک) چکوال دس روز قبل پر اسرار طور پر غائب ہونے والے 13 سالہ طالب علم کے تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔مبینہ پولیس ایف آئی آر کے مطابق آٹھویں کلاس کے طالب علم محمد عمر فاروق کو سکول جاتے ہوئے 10روز قبل اغواءکرلیا گیا۔والدین پریشانی کے عالم میں پورے ضلع میں تلاش کرتے رہے تاہم پی ٹی آئی کے مقامی رہنما گنتی پوری کرنے کے لئے اسے اسلام آباد کے دھرنے میں لے گئے ۔سراغ لگنے پر بچے کا والد محمد فاروق بیٹے کو اسلام آباد دھرنے سے ا±ٹھا کر واپس گھر لے آیا اور اکلوتے بچے کی ماں جو گزشتہ دس روز سے سکتے میں تھی، بچے کو زندہ سلامت دیکھ کر سجدہ شکر بجا لائی۔ پولیس نے عمر فاروق کے والد محمد فاروق کی رپورٹ پر سکول وین ڈرائیور عنصر محمود ولد محبوب حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کر لیا تھا جو گزشتہ دس روز سے جیل میں بند ہے۔

مزید :

قومی -