دشمنوں سے نہیں ، ملک کو کرپٹ نظام سے خطرہ ہے: سراج الحق

دشمنوں سے نہیں ، ملک کو کرپٹ نظام سے خطرہ ہے: سراج الحق
دشمنوں سے نہیں ، ملک کو کرپٹ نظام سے خطرہ ہے: سراج الحق

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان کو دشمنوں سے نہیں ، کرپٹ نظام سے خطرہ ہے ، دوسروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا کلچراب ختم ہوناچاہیے ۔

اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے کرتے ہوئے سراج الحق کاکہناتھاکہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان 80فیصدمعاملات طے پاچکے ہیں ، جرگے نے تینوں فریقین کو تجاویز دے دی ہیں جس پر اتفاق کرلیاگیاہے ، دیگر معاملات بھی جلد طے پاجائیں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ملک کے اداروں کو مٹھی اشرافیہ نے نقصان پہنچایا،ملکی حکمران اللہ کی بجائے امریکہ کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں ، اب صدر اور وزیراعظم بادشاہ نہیں ، قوم کا خادم ہوگا۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -