رانی مکھرجی نے ”ایمبولینس کو راستہ دو“آگاہی مہم کا آغاز کردیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے ”ایمبولینس کو راستہ دو“ کے عنوان سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ دنیا بھر میں مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولینس کو راستہ دینا عام بات ہے تاہم جنوبی ایشیا کے شہری اس قانون کی زیادہ پروا نہیں کرتے اور جگہ جگہ ٹریفک جام اور ان میں پھنسی ایمبولینسوں میں کئی زندگیوں کے چراغ گل ہوجاتے ہیں۔ اس مسئلے کی طرف توجہ دلانے کے لئے رانی مکھر جی نے ”ایمبولینس کو راستہ دو“ کے نام سے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایمبولینس کو راستہ دینا بہت اہم ہے کیونکہ ایسا کرنے سے بہت سی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔